عثمان عباسی فاؤنڈیشن آپ کو خوش آمدید کہتا ہے اگر آپ معاشرے میں مثبت تبدیلی کے خواہشمند ہیں اور اپنی صلاحیتیں دوسروں کی خدمت کے لیے وقف کرنا چاہتے ہیں۔ ہم رضاکاروں کو اپنی ٹیم کا اہم حصہ سمجھتے ہیں اور یقین رکھتے ہیں کہ آپ کی شمولیت کئی زندگیاں روشن کر سکتی ہے۔
بطور رضاکار آپ مختلف انداز میں کردار ادا کر سکتے ہیں، جیسےکہ
طلبہ کو پڑھانا اور رہنمائی کرنا •
صحت کے شعبے میں مدد فراہم کرنا •
کمیونٹی ایونٹس کا انعقاد اور ان میں شرکت کرنا •
فنڈ ریزنگ سرگرمیوں میں حصہ لینا •
انتظامی اور عملی معاونت فراہم کرنا •
آپ کی شمولیت ہمارے مشن کو کامیاب بنانے اور کراچی کے لوگوں کے لیے بہتر مستقبل قائم کرنے میں انمول ثابت ہوگی۔